ینگ نرسزیسوسی ایشن کا گریڈ 17میں ترقی دینے پر وزیر اعلی شہباز شریف سے اظہار تشکر

جمعرات 26 فروری 2015 16:53

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کا اجلاس گزشتہ روز یہاں تنظیم کی صدر شہناز ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 1211نرسوں کوہیڈ نرسوں کی حیثیت سے گریڈ 17میں ترقی دینے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ،مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ،محکمہ صحت پنجاب اور ڈی جی نرسنگ رخسانہ کمال کا بھر پور شکریہ اد ا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائی این اے کی عہدیداران خالدہ تبسم،روبینہ ابراہیم، نگینہ اور ساجدہ نصرت نے بھی شرکت کی۔اجلا س کے شرکاء نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ان نرسوں کو جو 1986تا 1993 کے عرصے کے دوران بھرتی ہو کر طویل عرصے سے اپنی ترقی کا انتظار کررہی تھیں کو ان کا حق دے کرقابل تحسین اقدام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ نرسیں بننے والی نرسوں کو ان کی خدمت اور صبر کا صلہ ملا ہے ۔ شرکا ء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب ترقی پانے والی نرسیں زیادہ محنت، لگن اور اطمینان سے اپنے فر ائض منصبی ادا کریں گی اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دین اور دنیا دونوں میں کامیابی حاصل کریں گی۔

متعلقہ عنوان :