رینجرز کراچی میں ڈیڑھ سال سے کامیاب آپریشن کررہی ہے ،میجر جنرل بلال اکبر

جمعرات 26 فروری 2015 16:49

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز کراچی میں ڈیڑھ سال سے کامیاب آپریشن کررہی ہے ۔سہراب گوٹھ سے خطرناک دہشت گرد قاری خطاب کو گرفتار کیا گیا ہے ۔رینجرز نے کراچی آپریشن کے دوران بڑے بڑے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو رینجرز شوٹنگ چمپیئن شپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ گذشتہ رات سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔خطرناک دہشت گرد قاری خطاب بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے ۔قاری خطاب کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی میں ڈیڑھ سال سے کامیاب آپریشن کررہی ہے جس میں بڑے بڑے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :