پنجاب بھر میں608ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق،452زخمی

جمعرات 26 فروری 2015 16:34

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران608ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق جبکہ 452زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ247افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں262ڈرائیورز ،17کم عمرڈرائیور،324مسافراور119پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ144ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت150ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں75متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے ملتان36حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل705متاثر ہونے والوں میں سے570مرد اور135خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں90افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور451فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور164زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر442موٹر سائیکلز105آٹو رکشے78موٹر کاریں51مسافربس16ٹرک، اور66دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :