حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خواتین کو ہنر مند بنائے‘ عائشہ جاوید

جمعرات 26 فروری 2015 16:33

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کا خواب ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ د ے کر ہی شرمندہ تعبیر کیاجاسکتا ہے لہذا حکومت دیہاتوں سمیت شہروں کے پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر خواتین کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعلیم مفت فراہم کر نے کے حوالے سے جامع اور ٹھوس پالیسی بنائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اگر حکومت خواتین کو ہنر مند بنا نے کیلئے عملی اقدامات کرے تویہ خواتین پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی رہ پر گامزن کردیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارہ ادارہ میسو گرومنگ سسٹم خواتین میں ٹیکنیکل ایجو کیشن کے حصول کے جذبے کو اُجاگر کر رہا ہے اور مستحق غریب خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر مضبوط کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔