وزارت قانون کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات

جمعرات 26 فروری 2015 16:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 فروری 2015 ء) : وزارت قانون کے وفد نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی . جس میں الیکشنز میں اوپن بیلٹنگ سسٹم سے متعلق بات چیت کی گئی.وزارت قانون نے الیکشن کمیشن کو اوپن بیلٹنگ کی تجویز دے دی .

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ سے بیلٹ پیپرز کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اوپن بیلٹ کا طریقہ کار حکومت وضع کرے گی تاہم الیکشن کمیشن کو کوئی قانونی مشکل در پیش نہی ہوگی جبکہ ضروری قانون سازی حکومت کرے گی. اس بارے میں وزارت قانون کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کروائی جائے .

متعلقہ عنوان :