بنگلہ دیش غربت کے خاتمے اور انسانی ترقی میں پیش رفت کے حوالے سے عالمی پہچان بنتا جارہا ہے ، ورلڈ بینک

جمعرات 26 فروری 2015 16:08

ڈھاکہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش غربت کے خاتمے اور انسانی ترقی میں پیش رفت کے حوالے سے عالمی پہچان بنتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیائی امور کیلئے نائب صدر عینتی ڈکشن نے ڈھاکہ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک بنگلہ دیش کی تیز رفتار ترقی کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک بنگلہ دیشی عوام اور حکومت کو غربت کے خاتمے اور خوشحالی کیلئے اس جدوجہد میں بھرپور معاونت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون تک بنگلہ دیش کو دو بلین ڈالر ترقیاتی امداد کی مد میں فراہم کئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو سیاسی و معاشی شعبوں میں اصلاحات کیلئے بھی مزید اقدامات کرنے چاہیں

متعلقہ عنوان :