ژوب، ایکسئین اور ایس ڈی او نے ملی بھگت سے اپنے من پسند 15ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے دےئے

جمعرات 26 فروری 2015 16:07

ژوب(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) مقابلہ کرنے کے باوجود ایکسئین اور ایس ڈی او نے ملی بھگت سے اپنے من پسند 15ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دےئے سو ٹھیکیداروں سے ناروا ظلم اور کھلی کرپشن کا تدارک نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے ان خیالات کا اظہار ٹھیکیدار ایسوسی ایشن ژو ب کے عہدیدارون عبدالغفار، عبدالروف مندوخیل، گل میر اپوزئی ، بشیر احمد ، عبدالغفار ، حاجی محمد رحیم کاکڑشاہ بابڑ ، محمد بابر خان، عالم عبداللہ زئی ، پیرزادہ امیر الحق نادر خان ایم ایم کریم حاجی حکیم خان، زاہد مندوخیل اور محمد صدیق بابڑنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 16فروری کو ٹینڈر ایشو ہوئے اور ٹینڈر فارم پر سو ٹھیکیداروں کا مقابلہ ہوا ایکسئین اور ایس ڈی نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ریٹ خفیہ طور پر 95فیصداور 195فی صد اباؤ بتا کر ان کا لسٹ تیار کیا اور انہی 15ٹھیکیداروں سے ساز باز کرکے ایکئسین اور ایس ڈی او نے ٹاس کے ذریعے کام ان میں بانٹ دےئے جبکہ بابو محلہ کا کا م اخبار ہی سے نکال دیا اور سو ٹھیکیداروں کو مقابلہ کرنے کے باوجود محروم کر دیا اور ہمیں کہا کہ یہ پیراکاروں ہے حالانکہ پیپرارول کے مطابق اگر 2سیکرٹری کا ریٹ ایک جیسا ہو تو کاموں کو منسوخ کیا جاتا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو چیف انجینئر سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ ظلم وذیادتی اور کھلی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے کام منسوخ کئے جائیں ایکسئین اور ایس ڈی او کیخلاف کاروائی کیجائے بصورت دیگر ہم عدالت جانے پر مجبور ہیں۔