وفاقی حکومت نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے 1.6ارب روپے کے فنڈزکی منظوری دیدی

جمعرات 26 فروری 2015 16:03

فیصل آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام تحت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے آئی ٹی انفراسٹرکچر‘ نئی مرکزی لائبریری اور سٹوڈنٹس سروس سنٹر کی تعمیر کیلئے 1.6ارب روپے کے فنڈزکی منظوری دیدی ،فنڈز منظو ر کروانے پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خاں کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک کمپری ہینسویونیورسٹی کے طو رپر اڑھائی ارب روپے سے زائد لاگت کے ریسرچ پروگرامزکسی بھی یونیورسٹی میں مسابقتی بنیادو ں پر حاصل کئے گئے منصوبوں کی سب سے زیادہ مالیت ہے جس میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوڈ سیکورٹی اور دیہی ترقی یونیورسٹی کا گریٹرایجنڈاہے جس کیلئے پالیسی و ایگریرین ریفارمز‘ ایگری بزنس‘ ایگروانڈسٹری‘ اور کمیونٹی سروسز کے ذریعے بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ وائس چانسلرنے کہا کہ جامعہ میں طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور نئے اساتذہ کی تقرری کے چیلنج درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :