ملتان میں موٹرآئل کی دکان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

جمعرات 26 فروری 2015 15:17

ملتان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ملتان میں موٹرآئل کی دکان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی وڈیو کے مطابق معصوم شاہ روڈ پر واقع موٹرآئل کی دکان پر دونقاب پوش مسلح افراد داخل ہوئے اور مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیافائرنگ سے دکان پر موجود دیگر افرادمیں خوف پھیل گیا اورافراتفری مچ گئی اور مسلح افراد کسی لوٹ مار کے بغیر فرار ہوگئے ،،زخمی شخص کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم پولیس نے سی ٹی وی ویڈیو کے مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :