متحدہ عرب امارات نے عزیر بلوچ کے پاسپورٹ کی تفصیلات مانگ لیں

جمعرات 26 فروری 2015 15:17

دبئی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)متحدہ عرب امارات کے حکام نے عزیربلوچ کے پاسپورٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد 2014ء میں ختم ہوگئی تھی عزیر بلوچ کیلئے عارضی پاسپورٹ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی عزیربلوچ کو عارضی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان لایا جائیگا، عزیربلوچ کی حوالگی کیلئے پاکستانی حکام دبئی کی عدالت کے حکم کے منتظر ہیں، سفارتی ذرائع کے مطابق عزیربلوچ کی حوالگی کاحکم آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔