Live Updates

یو ٹیوب پر سعودی عرب میں کوئی پابندی نہیں، پاکستان میں کیوں بند ہے،سول سوسائٹی کو انٹرنیٹ سیکیورٹی کے معاملے پر آگے آنا چاہیے، سینیٹ انتخابات میں نیلامی ہوتی ہے، عمران خان نے بھی بتایا کہ انہیں بھی25کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کا سائبر سپیس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 26 فروری 2015 15:08

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر سعودی عرب میں کوئی پابندی نہیں، پاکستان میں کیوں بند ہے،سول سوسائٹی کو انٹرنیٹ سیکیورٹی کے معاملے پر آگے آنا چاہیے، سینیٹ انتخابات میں نیلامی ہوتی ہے، عمران خان نے بھی بتایا کہ انہیں بھی25کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔

وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں سائبر سپیس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی ہمارے ملک کا اہم حصہ ہے، یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہیے، سعودی عرب میں یوٹیوب پر کوئی پابندی نہیں اور پاکستان پر پابندی لگی ہوئی ہے، سائبر سیکیورٹی کا بل ایوان میں پیش کر دیا تھا جو کہ التواء کا شکار ہے، سول سوسائٹی کو انٹرنیٹ سیکیورٹی کے معاملے پر آگے آنا چاہیے، سارک ممالک کے درمیان بھی انٹرنیٹ سیکیورٹی پر معاہدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمیشہ سے ہارس ٹریڈنگ عروج پر رہی،سینیٹ کے انتخابات میں پیسے دے کر لوگوں کو خریدا جاتا ہے، عمران خان نے خود کہا کہ انہیں بھی نامعلوم شخص نے سینیٹر بننے کی قیمت 25کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات