فاٹا کے 7امیدواروں کی سینیٹ انتخابات سے متعلق اپیلیں منظور،کاغذات نامزدگی درست قرار

جمعرات 26 فروری 2015 15:06

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) الیکشن کمیشن نے فاٹا کے 7امیدواروں کے سینیٹ انتخابات سے متعلق اپیلیں منظور کرلیں، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن نے فاٹا کے 7امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے، عبدالمالک قادری،دلیر عاقل، مولانا عبدالمالک، فضل عباس، منیر اورکزئی، میاں اسلم اور انجینئر رشید احمد کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :