ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ میں اہم قومی مفادات کے تحفظ کاعزم

جمعرات 26 فروری 2015 15:06

نیویارک (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے میں اہم قومی مفادات کاتحفظ کرنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ داخلی امن اور استحکام قائم کرنا اوران کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان میں قوانین کا موثر نفاذ اورعملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹا جاسکے۔ڈاکٹر لودھی نے کہا کہ پاکستان کی دیگر ترجیحات میں افغانستان میں استحکام کوفروغ دینا اور پاکستان کی مغربی سرحد کا تحفظ کرنا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :