پی آئی اے واقعہ پر بنگلہ دیشی حکام سے رابطہ کیا ، منیجر کے ساتھ بنگلہ دیشی حکام کے ناروا سلوک پر افسوس ہے، پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر، سیاچن اور پانی کے معاملے سمیت تمام معاملات پر بات ہو گی، بھارتی سیکرٹری خارجہ 3مارچ کو پاکستان آئیں گے، اقوام متحدہ امن مشن میں فوجی بھجوانا خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے‘ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 26 فروری 2015 15:06

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پی آئی اے واقعہ پر بنگلہ دیشی حکام سے رابطہ کیا ہے،پی آئی اے کے منیجر کے ساتھ بنگلہ دیشی حکام کا ناروا سلوک پر افسوس ہے، پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر، سیاچن اور پانی کے معاملے سمیت تمام معاملات پر بات ہو گی، بھارتی سیکرٹری خارجہ 3مارچ کو پاکستان آئیں گے، اقوام متحدہ امن مشن میں فوجی بھجوانا خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ سفیر کے عہدے کیلئے سفارتکاری کا تجربہ ہونا ضروری ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ کام کیا، امید ہے کہ دوست ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال جانتے ہوئے مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے واقعہ پر بنگلہ دیشی حکام سے رابطہ کیا ہے،پی آئی اے کے منیجر کے ساتھ بنگلہ دیشی حکام کا ناروا سلوک پر افسوس ہے، پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر، سیاچن اور پانی کے معاملے سمیت تمام معاملات پر بات ہو گی، بھارتی سیکرٹری خارجہ 3مارچ کو پاکستان آئیں گے، اقوام متحدہ امن مشن میں فوجی بھجوانا خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔