جھوٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں لکھ نہیں سکتا

چوہدری شجاعت حسین بلاگ لکھیں گے۔

جمعرات 26 فروری 2015 15:03

لاہور/اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین بلا گ لکھیں گے ، انہوں نے سیاسی زندگی اور پاکستانی سیاست کے جتنے بھی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ان پر مشتمل یادداشتیں اس بلاگ میں تحریر کریں گے جو ان کی ویب سائٹ (چوہدری شجاعت حسین ڈاٹ کام)پر اقساط کی صورت میں شائع ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب انہوں نے اپنی کتاب میں تحریر کیا لیکن کتاب کی اشاعت کا فیصلہ صرف اس لئے موخر کر دیا کہ کہیں دشمن کسی فرد کے بارے میں لکھی یا کہی گئی کسی بھی بات کو اداروں کے خلاف یا کسی خاص ادارے کے خلاف نہ تصور کرے یہی سوچ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی یادداشتیں جو وہ مناسب سمجھیں گے اپنے بلاگ میں شامل کرینگے ۔

"جھو ٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں لکھ نہیں سکتا "بلاگ کی صورت میں ان کی ویب سائٹ پر شائع ہو گا جس کا لنک ہے۔www.chaudhryshujathussain.com