پاکستان کا چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہوچکا ہے‘ بھارت

جمعرات 26 فروری 2015 14:55

پاکستان کا چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہوچکا ہے‘ بھارت

نئی دہلی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بھارت نے کہا ہے کہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ پاکستان کا یورینیم کی پیداوار کیلئے چوتھا جوہری ری ایکٹر بھی پوری طرح آپریشنل ہوچکا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا کو اپنے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خوشاب میں جوہری ری ایکٹر سے بخوبی آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا چوتھا آپریشنل ہونے والا جوہری ری ایکٹر ہے جوکہ جوہری ہتھیاروں کیلئے استعمال ہونے والے یورینیم کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کی قومی سلامتی ضروریات کی بنیادوں پر ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے تمامتر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سفارتخانے اور مشن کی جاسوسی کا معاملہ امریکہ کے سامنے اٹھایا ہے اور امید ہے کہ امریکہ ہمارے خدشات کو جلد دور کرے گا۔

متعلقہ عنوان :