پاکستان اور کویت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 32ملین امریکی ڈالر کے اضافی قرضے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

جمعرات 26 فروری 2015 14:54

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان اور کویت کی ریاست نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 32ملین امریکی ڈالر کی اضافی قرضے کے معاہدے پر دستخط کئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی اور ڈپٹی ڈی جی کویت فنڈ، حماد العمر نے اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کویت کے سفیرنواف عبدالعزیز بھی دستخط کی تقریب میں موجود تھے نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی 969 میگاواٹ پیدا ہوگی جس سے ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی تقریب کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی تعاون کویت دونوں ممالک کے مابین مظبوط تعلقات کے نئے باب کا آغازہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے، پاکستان کے لئے مسلسل حمایت پرکویت کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈئریکٹر جنرل کویت فنڈنے کہا کہ کویت کی حکومت اور پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط سے بہت خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ کویت فنڈ پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے اور ہر معاملے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :