بنگلہ دیش،(پی آئی اے) کے آپریشن منیجر سے ناروا سلوک

جمعرات 26 فروری 2015 14:52

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ایجنسی کا پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے آپریشن منیجر سے ناروا سلوک قومی ائیر لائن نے فلائنٹ آپریشن معطل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 روز قبل بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے اپریشن منیجر کے گھر پر بلاجواز چھاپہ مارا اور قومی ائیر لائن کے کنٹری منیجر سے ناروا سلوک کیا اور گزشتہ روز ڈھاکہ سے کراچی آنے والی پی کے 266 کو بھی بلا جواز تلاشی اور عملے اور مسافروں سے ناروا سلوک کیا بنگلہ دیش سیکیورٹی ایجنسی کی بلاجواز تلاشی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 266 تین گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی۔

بنگلہ دیش حکام کی خاموشی اور سیکیورٹی ایجنسی کے ناروا سلوک پر پی آئی اے حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور آپریشن منیجر کو بلا وجہ ہراساں کرنے اور عملے اور مسافروں سے ناروا سلوک کرنے پر قومی ائیر لائن نے پی آئی اے کے لئے فلائنٹ آپریشن معطل کر دیا ہے اور جمعرات کے روز کراچی سے ڈھاکہ جانے والی پرواز پی کے 266 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان نے فلائنٹ آپریشن معطل کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکام ڈھائی ماہ سے عملے کو ہراساں کر رہے ہیں سیکیورٹی ایجنسیوں کے ناروا سلوک کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں کے ناروا سلوک کے بعد آپریشن جاری نہیں رکھی جا سکتی بنگلہ دیش حکومت سیکیورٹی ایجنسیوں کے ناروا سلوک کا نوٹس لے۔

فلائنٹ آپریشن منیجر علی عباس کراچی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پی کے 266 منسوخ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :