رواں سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ

جمعرات 26 فروری 2015 14:34

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) رواں سال جنوری میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،،مجموعی ٹیکسٹائل برآمدت ایک ارب بیس کروڑڈالررہی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جنوری میں ٹیکسٹائل اور تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات میں دس فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ،ٹیکسٹائل برآمدت ایک ارب بیس کروڑڈالررہی جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ایک ارب نو کروڑ ڈالرتھی، سوتی دھاگے کی برآمد میں چوبیس فیصد،دھاگوں کی دیگر اقسام میں اناسی فیصد، ٹینٹس کی برآمدات اکیاون فیصد جبکہ تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات اٹھارہ فیصد رہی ، برآمد کنندگان کا کہنا ہے ۔

دسمبر دو ہزار چودہ میں ملکی ٹیکسٹائل کی برآمد میں چھ فیصد سے زائد کمی ہوئی تاہم ماہ جنوری میں حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے باعث برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :