پہلی ششماہی میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.65 فیصد

جمعرات 26 فروری 2015 14:34

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.65 فیصد رہی جبکہ گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت جبکہ چار شعبوں کی منفی رہی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک سٹیل کے شعبے میں سب سے زیادہ شرح نمو اکتیس فیصد رہی۔ پٹرولیم، کیمیکل، ادویہ سازی، آٹو موبائل اور چمڑہ سازی سمیت گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت رہی۔ کھاد، لکڑی کی مصنوعات اور انجینئرنگ سمیت چار شعبوں کی شرح نمو منفی رہی۔ سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی شرح نمواعشاریہ چھ فیصد رہی ۔