بینکنگ سیکٹر کے غیر فعال قرضوں میں چار ارب87 کروڑ کی کمی

جمعرات 26 فروری 2015 14:31

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بینکنگ سیکٹر کے غیر فعال قرضوں میں چار ارب87 کروڑ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔اعداد وشمار کے مطابق دسمبر دوہزارچودہ کے دوران غیر فعال قرضوں کی مالیت چھ سو چوبیس ارب ستر کروڑ روپے تھی ، جو کم ہوکر چھ سو انیس ارب تیراسی کروڑ روپے کی سطح پر آگئی ھے۔۔

(جاری ہے)

غیر فعال قرضوں کی مالیت میں کمی سے بینکوں کے مجموعی قرضے تینتیس فیصد کمی سے دو اعشاریہ آٹھ فیصد پر آگئے۔

پاکستان میں گزشتہ چار سال کے دوران مجموعی قرضوں کے مقابلے میں غیر فعال قرضوں کا تناسب کم رھا ھے۔دوہزار گیارہ میں یہ تناسب پانچ اعشاریہ چھ فیصد تھا جو دو ہزار بارہ میں چار اعشاریہ سات فیصد پر آگیا،، دوہزار تیرہ میں یہ تناسب تین اعشاریہ دو فیصد جبکہ دوہزار کے اختتام پر دو اعشاریہ آٹھ فیصدتھا۔