پاکستان نیوی میں بھرتی کیلئے ٹیم یکم تا 2 مارچ میرپور آئیگی

جمعرات 26 فروری 2015 14:08

میرپور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان نیوی میں بھرتی کیلئے نیوی کی ٹیم یکم تا2 مارچ میرپور آئے گی ۔ یکم مارچ 2015 کو نیوی میں بھرتی کے خواہشمند افراد کی ڈپٹی کمشنر آفس میں رجسٹریشن ہوگی اور اہل ا میدواروں سے 02 مارچ کو انٹری ٹیسٹ لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرآفس سے جاری کردہ پریس نوٹ میں ضلع میرپورکے ایسے امیدوار جو پاکستان نیوی میں بھرتی کے خواہشمند ہیں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم مارچ کو صبح آٹھ بجے اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ ان کی بھرتی کا پراسیس مکمل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :