کراچی ،صدرمملکت کے فارم ہاوس کیلئے چاول لیکرجانے والے ٹرک کوبرآمد کرلیاگیا

جمعرات 26 فروری 2015 14:02

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) کراچی میں صدرمملکت کے فارم ہاوس کیلئے چاول لیکرجانے والے ٹرک کوبرآمد کرلیاگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گلشن معمارسے غائب کیا جانے والا ٹرک شاہ لطیف ٹاؤن ملیرسے برآمد کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزمعمار سے ملزمان صدرمملکت ممنون حسین کے فارم ہاوس پرجانیوالے چاول سے بھرا ٹرک لے اڑے۔ ملزمان نے ٹرک کے عوض دس لاکھ بھتہ طلب کیا تھا،پولیس فوری حرکت میں آئی اورمعمارتھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، ملزمان تو ہاتھ نہ لگے پرصدرمملکت کا مال بچالیا ،چاول سے بھرا ٹرک شاہ لطیف ٹاؤن سے برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :