پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،پلازے اور دکانیں مسمار کر دیئے گئے

جمعرات 26 فروری 2015 13:39

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پشاورمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ،بھاری مشینری کے ذریعے پلازے اور دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پشاور میں چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا ،آپریشن میں بھاری مشینری اور دیگر آلات استعمال کئے گئے ،اس موقع پر ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔

انتظامیہ گرینڈ آپریشن میں پلازے اور دکانوں کو بھی مسمار کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ چھ ماہ سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے تاجروں کو باربار نوٹس بھی جاری کئے جا چکے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی تجاوزات کو ختم نہیں کیا جارہا تھا

متعلقہ عنوان :