چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،19 مسترد امیدواروں کے اپیلوں کی سماعت کی

الیکشن کمیشن نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اپیلوں کی سماعت کل پھر ہوگی

جمعرات 26 فروری 2015 13:34

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے 7 امیدواروں کے مسترد کئے گئے کاغذات نامزدگی کومنظور کر لئے ہیں جبکہ 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے اپیلوں کی سماعت آج (جمعہ ) کو ہوگی ۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں تینوں صوبائی الیکشن کمیشن کے ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ صوبہ سندھ کے صوبائی الیکشن ممبر روشن اسانی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹ الیکشن کیلئے فاٹا کے 18 ارکان سمیت 19 امیدواروں کے مسترد کاغذات نامزدگی کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ۔الیکشن کمیشن نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے 7 امید واروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے جن میں عبد المالک قادری،مولانا عبدالمالک وزیر ،پیر عقیل شاہ،سید فضل عباس،منیر اورکزئی ،ملک میاں اسلم،انجینئر رشید احمد خان شامل ہیں جو ٹیکس نادہندہ اور مختلف وجوہات کی بناء پر ان کے کاغذات مسترد کئے گئے تھے ۔الیکشن کمیشن نے دیگر 12 امید وار جن کے کاغذات مسترد کئے گئے ان کی اپیلوں کی سماعت آج تک ملتوی کر دی