کراچی ‘ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ،سابق سول جج کا بیٹا ہلاک

جمعرات 26 فروری 2015 13:31

کراچی ‘ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ،سابق سول جج کا بیٹا ہلاک

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ سے سابق سول جج کا بیٹا ہلاک ہوگیا۔ڈیفنس خیابان اتحاد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو سابق سول جج سلطان صدیقی کا بیٹا تھا۔واقعہ کے وقت مقتول اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اسے سر پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیاہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شرع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :