لاہور ائیرپورٹ‘ بلیک لسٹ مسافر گرفتار

جمعرات 26 فروری 2015 13:31

لا ہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بلیک لسٹ مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ناصر اقبال نجی ائیر لائزکی پرواز سے دبئی روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی اور بلیک لسٹ ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ناصراقبال کشمیر کا رہائشی ہے اور کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہومین ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :