بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ‘ مسافر سے 800گرام ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

جمعرات 26 فروری 2015 13:19

اسلام آباد ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 )اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

وقاص نامی مسافر نجی ائر لائن کی پرواز این ایل 221 سے دبئی جارہا تھا۔ اے ایس ایف کے کاونٹر پر ملزم کے سامان کی تلاشی لینے پر800گرام ہئروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف نے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا ہے۔