بھارت کے54جنگی قیدیوں سمیت 74 دفاعی اہلکار لاپتہ

71ء کی جنگ کے54جنگی قیدی پاکستان کی تحویل میں ہیں، بھارتی دعویٰ کو ئی بھا رتی جنگی قیدیہما ری تحویل میں نہیں‘پا کستا ن

جمعرات 26 فروری 2015 13:08

نئی دہلی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے 74 دفاعی اہلکار لاپتہ ہیں جن میں 71کی جنگ کے54جنگی قیدی پاکستان کی تحویل میں ہیں جب کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جنگی قیدی کی اپنی تحویل میں موجودگی کے بھارتی دعویٰ کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ 6 ہزار بھارتی دنیا کے71ممالک کی جیلوں میں مختلف جرائم میں قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ 6,443ہندوستانی71 ممالک کی جیلوں میں بند ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق 54 جنگی قیدیوں سمیت 74دفاعی اہلکار لاپتہ ہیں جنگی قیدیوں کے بارے بھارت سمجھتا ہے کہ وہ 1971 ء کے بعد سے پاکستانی جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا ن جنگی قیدیوں کی رہائی کے لئے بھارتی حکومت نے بارہا سفارتی چینلز کے ذریعے اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے دوران پاکستان حکومت کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا ہے لیکن پاکستان اپنی تحویل میں کسی بھی ہندوستانی جنگی قیدی کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

حکومت نے لوک سبھا کو بتایا کہ سب سے زیادہ 1,534 بھارتی قیدی سعودی عرب،833 متحدہ عرب امارات،352 پاکستان اور73 سری لنکا کی جیلوں میں بند ہیں۔ غیر ملکی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سوراج نے کہا کہ 257 بھارتی بنگلادیش،117 چین ،145 اٹلی ، 290کویت ، 614نیپال اور 96 قطر کی جیلوں میں بند ہیں۔ امریکہ کی جیلوں میں 291 کے علاوہ برطانیہ کی جیلوں میں 437 بھارتی قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :