کراچی: عزیز بھٹی تھانے کے عقب میں آگ لگ گئی

جمعرات 26 فروری 2015 13:01

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں عزیز بھٹی تھانے کے عقب میں موجود بیت المکرم کے پاس جھگیوں کو آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن دو افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

یہ علاقہ ایکسپو سینٹر کے قریب ہے اور وزیر اعظم کی آمد کے باعث وی آئی پی موومنٹ کے باعث شہر میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بر وقت نہیں پہنچ سکیں. متاثرین کا کہنا ہے کہ ہماری ساری زندگی کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہو گئی ہے، امدادی ٹیمیں رہائشیوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :