کالا باغ: چھ قیدی پولیس وین سے فرار ہو گئے، پولیس کی فائرنگ سے خاتون راہگیر زخمی

جمعرات 26 فروری 2015 12:52

کالا باغ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : کالا باغ میں چھ قیدی پولیس وین سے فار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس وین میانوالی سے عیسی خیل کی جانب آ رہی تھی کہ قیدیوں نے پولیس وین سے چھلانگ لگا دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے فرار ملزمانپر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتوں پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :