ایکسپو پاکستان کی بدولت ملک کا پر امن تاثر ابھارنے میں مدد ملے گئی‘ خواجہ خاور رشید

جمعرات 26 فروری 2015 12:50

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان کی بدولت ملک کا پر امن تاثر ابھارنے میں مدد ملے گئی،نویں پاکستان ایکسپو کا آغاز ہو چکا ہے جو یکم مارچ تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے ایک ہزار مندو بین شرکت کریں گے ،نمائش میں ایگرو اور فوڈ پراسیسنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو پاکستان ملک کی ترقی کا آئینہ ثابت ہو گی جس میں پاکستان کے چاورں صوبوں کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جائے گا،رواں سال عالی شان پاکستان نمائش کو یورپ کے مختلف شہروں میں لے جائیں،اس سلسلے کی پہلی نمائش جون میں لندن میں منعقدہ ہو گی جس میں یورپ بھر سے متوقع خریدار شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو پاکستان میں انتہا پسندی کے تاثر کو دور کرنے میں مدد ملے گی،ایکسپو میں آنے والے مندو بین کو پاکستان کی فیکٹریوں میں کام دیکھنے کا موقع ملے گا،جس سے انھیں پاکستانیوں کے ہنر اور ماحول کے بارے میں آگاہی ہو گی ،پاکستان میں صنعتوں کی ورکنگ کنڈیشن کا عمومی معیار خطے کی دوسری مارکیٹوں کی نسبت خاصا بہتر ہے۔

خاور رشید نے مزید کہا کہ اس طرح کے مزید ایکسپو چاورں صوبوں میں بھی کئے جائے جس سے پاکستان میں مزید کاورباری سرگرمیاں پیدا ہو گی اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہو گئے،جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور ہم انتہا پسندی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ہے اور حکومت کی جانب سے ملکی کی معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :