اسلام آباد: کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کو سپریم کورٹ نے دوہفتے تک ملتوی کر دیا

جمعرات 26 فروری 2015 12:48

اسلام آباد: کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کو سپریم کورٹ نے دوہفتے تک ملتوی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : سپریم کورٹ میں کورٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کی گئی جس میں عدالت نے پولیس کے تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ انسانوں کو زندہ جلا دینا انتہائی ہولناک ہے جبکہ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا اور انسانوں کو اس طرح جلائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفاتری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، عدالت نے پولیس کو ملزمان کو جلد پکڑنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی ہے.