راجر فیڈرر اور جوکووچ دبئی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 26 فروری 2015 12:47

راجر فیڈرر اور جوکووچ دبئی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) عالمی نمبر 1سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ دبئی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کا سامنا ، قازق حریف اینڈرے گلوبیو سے ہوا ۔

(جاری ہے)

سربین سٹار جوکووچ نے گلوبیو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ، سنگلز کے ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن سوئس سٹار روجر فیڈرر نے سپینش حریف فرنانڈو ورڈیسکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی ۔ فیڈرر نے چھ چار اور چھ تین سے کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئیٹ سے ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :