ورلڈ کپ، دلشان اور سنگاکارا نے بنگلہ دیشی باؤلرز کو دھو ڈالا

جمعرات 26 فروری 2015 12:35

ورلڈ کپ، دلشان اور سنگاکارا نے بنگلہ دیشی باؤلرز کو دھو ڈالا
ؒ میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 18ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 333رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 332رنز بنالیے ۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر تلکارتنے لشان 22چوکوں کی مدد سے 161اور کمار سنگاکارا13چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 105رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے تھے جو 52رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش کے واحد کامیاب باؤلر روبیل حسین تھے ۔ سری لنکا کی جانب سے 50اوورز کے دوران محض ایک چھکا لگا یا گیا جو کم سے کم چھکو ں کی مدد سے بنایاجانے والا دوسرا بڑا ٹیم سکور ہے ، اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنی اننگز میں 1چھکے کی مدد سے 354رنز بنائے تھے۔ سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے اپنی 161رنز کے د وران ایک بھی چھکا نہ کرکے بغیر چھکا مارے سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکار ڈ اپنے نا م کر لیا ۔