”چٹی “میں میگھا کی شاندار پر فارمنس‘ 6روزسے ہاؤس فل ہونے کا نیا ریکارڈ قائم

جمعرات 26 فروری 2015 12:34

”چٹی “میں میگھا کی شاندار پر فارمنس‘ 6روزسے ہاؤس فل ہونے کا نیا ریکارڈ ..

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) اسٹیج ڈرامہ ”چٹی “میں فلم سٹار میگھا کی شاندار پر فارمنس سے مسلسل 6روز تک ہاؤس فل ہونے کا نیا ریکارڈ قائم جبکہ شائقین نے انکی پر فارمنس کے دوران ”قتالہ “کی آوازیں لگاتے رہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے الفلا ح تھیٹر میں پر وڈیوسر ارشد چوہدری کے جمعہ سے شروع ہونیوالے مذکورہ نئے ڈرامے میں فلم سٹار میگھا کی پر میڈلے پرشاندار پر فارمنس کی وجہ سے ڈرامے نے کا میابیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جسکی وجہ سے ڈرامہ “چٹی “نے لاہور کے دیگر ہالز میں جاری سٹیج ڈراموں کو مقبولیت میں مات دیدی ہے اور شائقین ڈرامے میں فلم سٹار میگھا کی پر فارمنس کے دوران انتہا ئی پرجوش نظر آرہے ہیں اور انکی پر فارمنس کے دوران ”اسٹیج کی قتالہ میگھا میگھا “کی آوازیں بھی لگاتے ہیں ‘ ڈرامہ کے پر وڈیوسر ارشد چوہدری نے کہا کہ یہاں پر شائقین کو انتہا ئی میعاری تفر یح فراہم کی جا رہی ہے۔