ورلڈکپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے ساتھ تنازعات کا شکار

جمعرات 26 فروری 2015 12:07

ورلڈکپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے ساتھ تنازعات کا شکار

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ورلڈکپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے ساتھ تنازعات کا شکار ہے۔ ابتدا ان فٹ جنید خان اوران کے متبادل کے انتخاب سے ہوئی۔ چیف سلیکٹر معین خان کے اسکینڈل نے ٹیم کو ملک بھر میں بدنام کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اورتنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ورلڈکپ کیلئے تنازعات کا آغاز ان فٹ جنید خان کے انتخاب سے شروع ہوا۔

ان کے متبادل کے طورپر جانیوالے بلاول بھٹی کیویز سے دو ون ڈے میں توقعات پوری نہ کرسکے۔تو راحت علی کو بھیجا گیا۔ ملتان کے لیفٹ آرم بولرابتدائی دو میچوں میں حتمی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ایڈیلیڈ میں شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت آٹھ کھلاڑی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور بروقت ٹیم ہوٹل واپس نہ آنے پر ان پلیئرز پر تین سوڈالر فی کس جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن پلیئرز سے تنازع کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ جنہیں بورڈ نے منیجر نوید اکرم چیمہ کے ذریعے منایا۔لیکن ویسٹ انڈیز سے اہم میچ سے قبل چیف سلیکٹر معین خان کا کسینو جانے کا اسکینڈل سب پر بازی لے گیا۔ میڈیا کے انکشاف پر معین خان نے کسینوجانے کا اعتراف کیا۔ پہلے انہوں نے کھلاڑیوں پرنظر رکھنے کا جوازپیش کیا۔

پھر یہ کہاکہ وہ صرف کھاناکھانے گئے تھے۔ بورڈ نے معین خان کو واپس طلب کرلیا ہے۔ لیکن چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا بھی یہی کہنا ہے کہ معین خان نے انہیں بتایاکہ وہ کھانا کھانے گئے تھے۔ جوانہیں کھیلا۔سوال یہ ہے کہ ٹیم کے ان حالات میں معین خان کھانا کھانے کسینو ہی کیوں گئے۔اگر وہ کھانا کھانے ہی گئے تھے تو پہلے کھلاڑیوں پرنظررکھنے کاکہہ کراس بیان سے معذرت کیوں کر لی۔اس اسکینڈل نے مشکلات میں گھری ٹیم کے مورال پربرا اثر ڈالا ہے۔

متعلقہ عنوان :