معین خان کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے،،شکستوں کے اصل ذمہ داربچ نکلیں گے ،سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ خالد محمود
جمعرات 26 فروری 2015 12:02
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان کو اس لئے نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ ٹیم کو اس حالت تک پہنچانے کے اصل ذمہ دار بچ جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ معین خان کو کیسینو نہیں جانا چاہئے تھا، انہوں نے تسلیم کرلیا ہے تو انہیں اس کی سزا ملنی چاہیئے۔
سابق چیئرمین نے کہا کہ معین خان کے کیسینو جانے سے پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز اور بھارت سے نہیں ہاری، نہ ہی چیف سلیکٹر کو واپس بلانے سے گرین شرٹس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، اصل ذمہ داران اور ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیف سلیکٹر کو نشانہ اور قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، اس سارے معاملے کو اس لیے اچھالا جارہا ہے تاکہ عوام اور میڈیا کی ساری توجہ معین خان کی طرف ہو اور ٹیم کی یہ حالت کرنے والے اصل ذمہ دار بچ جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.