ڈنر کیلئے کسینو کا انتخاب غلطی تھی،میڈیا سے یکطرفہ خبریں چلائیں، معین خان

جمعرات 26 فروری 2015 12:02

ڈنر کیلئے کسینو کا انتخاب غلطی تھی،میڈیا سے یکطرفہ خبریں چلائیں، معین ..

برسبین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے کہا ہے کہ ڈنر کے لیے کسینو کا انتخاب ان کی غلطی تھی،میڈیا سے یکطرفہ خبریں چلائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی میڈیا سے مختصر گفتگو میں معین خان نے کہاکہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ کرائسٹ چرچ کے کسینو میں رات کے کھانے پرگئے تھے اور وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ڈنر کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے میں انہوں نے غلطی کرلی کیونکہ اس سے پاکستانی عوام اور کرکٹ کے شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، اپنی اس نادانستہ حرکت پر وہ شرمندہ ہیں۔

معین خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان کو وضاحت کرتے ہوئے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے اور وہ اس بارے میں مزید وضاحت ان سے ملاقات کرکے کریں گے جس کے لیے ان سے وطن واپس پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے۔معین خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں سب سے زیادہ دکھ اس بات پر ہے کہ ان کا موقف سنے بغیر ان کے بارے میں یک طرفہ خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنیں جو کسی طور مناسب نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :