پہلی کامیابی کی تلاش،پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے بھرپور پریکٹس

جمعرات 26 فروری 2015 11:54

پہلی کامیابی کی تلاش،پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کیخلاف میچ کی تیاری ..

برسبین(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) گیارہویں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف میچ کیلئے پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں اہم میچ میں یکم مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔ ابتدائی دو میچوں میں ناکامیوں کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں کامیابی گرین شرٹس کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔

اگر وہ یہ میچ ہار جاتی ہے تو اس کے لاسٹ ایٹ میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کو پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر تمام کھلاڑی تازہ دم دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی اور وہ ایلن بورڈر فیلڈ میں پریکٹس کی جو کوئنز لینڈ کرکٹ کا مرکز ہے۔ٹیم منیجمنٹ زمبابوے کیخلاف میچ کیلئے پانچ ریگولرباولرزکوکھلانیاورایک بیٹسمین کم کرنے پرغورکررہی ہے، سینئیربیٹسمین یونس خان کوڈراپ کرکے سرفرازاحمد کوفائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ اوپنرناصرجمشید کی جگہ لیگ اسپنریاسرشاہ کی شمولیت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :