ورلڈکپ میں افغان جنگجوؤں نے سکاٹ لینڈکو پسپاکرکے پہلا معرکہ سرکرلیا

جمعرات 26 فروری 2015 11:54

ورلڈکپ میں افغان جنگجوؤں نے سکاٹ لینڈکو پسپاکرکے پہلا معرکہ سرکرلیا

ڈوینڈن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)ورلڈکپ میں افغان جنگجوؤں نے سکاٹ لینڈکو پسپاکرتے ہوئے پہلا معرکہ سرکرلیا،افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈکو ایک وکٹ سے شکست دیدی،سکاٹ لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 210 رنز سکور کئے، ماجد حق اور میٹ میکن نے 31 رنز بنائے، شاہ پور زدران نے 4، دولت زدران نے 3وکٹیں حاصل کیں،افغانستان نے 49.3 اوورز نو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سمیع اللہ شنواری 96 رنز بنا کر آوٴٹ ہو ئے،7افغان بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے ،سکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی برینگٹن نے 4جبکہ جوش ڈیوی اور ایوانز نے دودووکٹیں حاصل کیں،افغانستان کے سمیع اللہ شنوری کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

جمعرات کو یہاں نیوزی لینڈ کے یونیورسٹی اوول میں کرکٹ کے عالمی کپ کے پول اے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ نے افغانستان کے خلاف مقررہ 50 اوور میں 210 رنز سکور کئے۔افغان بالروں نے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم پر دباوٴ برقرار رکھا جس میں شاہ پور زدران نے 4، دولت زدران نے 3، حامد حسن، گلبدین نائب اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے ماجد حق اور میٹ میکن نے 31 رنز بنائے جو ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ سکور تھا۔ اس کے بعد الزڈیئر ایونز نے 28 رنز اور کوٹزر اور بیرنگٹن نے 25 رنز، مومسن نے 23، میتھیو کراس نے 15، گارڈنر نے 5 اور وارڈلو اور ہاروی نے ایک ایک سکور کیا۔میچ میں افغانستان کی آخری بال جو شاہ پور زدران نے کروائی سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 210 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی اور الیزڈیئر ایونز 28 رنز بنا کر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔

پچاسویں اوور کی پہلی بال پر ہی شاہ پور زدران کی بال پر ماجد حق گلبدین نائب کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے انہوں نے مجموعی سکور میں 31 رنز کا اضافہ دیا اور اننگز کو سنبھالا دینے میں کردار ادا کیا۔جواب میں افغانستان نے 49.3 اوورز نو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔حامد حسن نے 15 رنز جبکہ شپور زدران نے 12 رنز سکور کیے۔افغانستان کو بڑا دھچکہ اس وقت لگا جب سمیع اللہ شنواری 96 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔

افغانستان کو شروع ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب نوروز منگل سات رنز اور اصغر سٹانکزئی چار رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔جاوید احمدی آوٴٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔ انھوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز سکور کیے۔ ان کو بیرنگٹن نے آوٴٹ کیا۔افغانستان کی چوتھی وکٹ 88 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد نبی ایک رن بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔افغانستان کے آوٴٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی اسفر ززئی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔

نجیب اللہ آوٴٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے۔ انھوں نے صرف چار رنز بنائے۔گلبدین نائب بھی صفر پر آوٴٹ ہوئے۔آوٴٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی دولت زدران تھے جنھوں نے نو رن بنائے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی برینگٹن نے 4جبکہ جوش ڈیوی اور ایوانز نے دودووکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کے سمیع اللہ شنوری کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔