کراچی: بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کیا جانے کا انکشاف

جمعرات 26 فروری 2015 11:27

کراچی: بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کو ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : بنگلہ دیش کی انٹیلی جنس کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ہفتے میں تین پروازیں کراچی سے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوتی ہیں بدھ کو ڈھاکہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 266 کی بلا جواز تلاشی لی گئی مذکورہ پرواز 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی.

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے موقف ظاہر کیا ہے کہ پی آئی اے سے جعلی کرنسی اسمگل کی جا رہی ہے.

بنگلہ دیشی انٹیلی جنس ٹیم پی آئی اے ملازمین کے گھروں کی تلاشی بھی لے رہی ہے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کرنے کا عمل ڈھائی ماہ سے جاری ہے پچھلے ہفتے اسٹیشن مینیجر علی عباس کو حراست میں لے لیا گیا تھا جن کو پاکستان بلوا لیا گیا، پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں.