لاہور،شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،3 ڈاکو ہلاک

جمعرات 26 فروری 2015 11:16

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) لاہورکے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔سی آئی اے کوتوالی پولیس کے مطابق 3 ڈاکووٴں اکرام کامی،سرور کالا اور سلطان منگا شاہدرہ کے علاقے سگیاں پل کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں چھپے تھے ،پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے،آپریشن انچارج انسپکٹر رئیس خان کے مطابق ہلاک ڈاکوقتل،ڈکیتی،اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھے،ان کے خلاف 83 مقد مات ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :