تربت،مند میں ایف سی کی کارروائی ،3مغوی بازیاب

جمعرات 26 فروری 2015 11:13

تربت(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) کیچ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا، تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیچ کے نواحی علاقے مند میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ان مکان سے تاوان کے لئے اغواء کئے گئے تین افراد بازیاب کو کرالئے گئے۔ تینوں افراد کا تعلق کراچی اور گوادر سے ہے۔ترجمان کے مطابق مغویوں سے جبری کام بھی لیا جاتا تھا۔کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :