سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈ سے متعلق کیس کی سماعت، کراچی ایڈ منسٹریٹر کی عدم حاضری پر عدالت برہم

جمعرات 26 فروری 2015 10:50

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : کراچی کی سپریم کورٹ میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر نصب کیے گئے بل بورڈز سے متعلق درخواست کی سماعت کی گئی. سماعت دو رکنی بنچ ے کی . عدالت نے وفاق ، صوبائی حکومتوں اور ایجنسیز کو تین ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا. سماعت میں ایڈ منسٹریٹر کراچی کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا جسٹس امیر ہانی کا کہنا تھا کہ کیوں نہ ایڈ منسٹریٹر کی وطن واپسی تک ان کو معطل کر دیا جائے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بل بورڈز کی آآڑ میں شہر میں تماشا لگا رکھا ہے انہوں نے کے ایم سی سے بل بورڈز کی مد میں حاصل ہونے والی سالانہ آمدن کے بارے میں دریافت کیا جس پر کے ایم سے نے کہا کہ بل بورڈز کے ذریعے ہونے والی سالانہ آمدن 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، عدالت نے موقف دیا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی بل بورڈز کا سائز اتنا بڑا نہیں ہوتا . ایک اندازے کے مطابق کراچی میں 17 ادارے بل بورڈز کی تنصیب کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ ان میں سے 5 ادارے محض شارع فیصل پر بل بورڈز کی تنصیب کے ذمہ دار ہیں.

متعلقہ عنوان :