موبائل سمز کی تصدیق کرانےکی تاریخ میں توسیع

بدھ 25 فروری 2015 00:18

موبائل سمز کی تصدیق کرانےکی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سموں کی تصدیق کے لیے دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ فیصلے کے بعد اب ستائیس فروری کو غیر تصدیق شدہ موبائل سمز بند نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر ایک آپریٹر کی تین سمز کیلئے چھبیس فروری کی ڈیڈ لائن تھی تاہم اب یہ سمز تیرہ اپریل تک تصدیق کرائی جاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 14 اپریل تک تصدیق نہ ہونے والی تمام موبائل سمز بند کردی جائیں گی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق شیڈول کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر دو سمز کیلئے تصدیق کی ڈیڈ لائن تیرہ اپریل برقرار ہے۔ موبائل فون آپریٹرز ابتک پانچ کروڑ چھہتر لاکھ سمز کی تصدیق کرچکے ہیں جبکہ ابتک تصدیق نہ ہونے والی ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :