Live Updates

مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کر رہے بلکہ ایسے مضامین شامل کر رہے ہیں جس سے برداشت کو فروغ دے سکیں : شہباز شریف

بدھ 25 فروری 2015 23:47

مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کر رہے بلکہ ایسے مضامین شامل کر رہے ہیں جس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ ان کے نصاب میں ایسے مضامین شامل کئے جارہے ہیں جن سے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارسکے نصاب میں ایسے مضامین شامل کئے جارہے ہیں جن سے برداشت کو فروغ دیا جاسکے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے متحد ہوگئی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عسکری اور سیاسی قیادت مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے وضاحت کی کہ جس طرح دہشت گردی نے ایک دم پاکستان میں اپنے پنجے نہیں گاڑھے اسی طرح اس کا خاتمہ بھی ایک دم ممکن نہیں لیکن وہ دن ضرور آئے گا جب پاکستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ صوبائی حکومت نے وال چاکنگ اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے قانون میں تبدیلی کی ہے جبکہ اس قانون کے تحت سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کی جانے والی اچھے اور برے دہشت گرد کی تمیز اب ختم ہو چکی ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :