نادرا کا چٹا جواب،سپر سینئر سیٹیزن کی بائیو میٹرک تصدیق کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،

60 سال سے زائد عمر کے موبائل یوزر کے انگوٹھے کے نشانات مشین پر واضح نظر نہیں آتے

بدھ 25 فروری 2015 23:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق میں پہلے دن سے موجود مسائل کا حل پیش نہیں کیا جا سکا۔پاکستان سے سینئر سیٹیزن فورم کے نمائندوں نے پی ٹی اے اور نادرا کو ایک خط میں اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائی تھی کہ متعدد سینئر سیٹیزنز کو موبائل سم کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ نادرا کی طرف سے قومی شناختی کارڈ ہونے کے باوجود ان کا نشان انگوٹھا اور فنگر پرنٹس واضح نہیں لہذا اس مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے تاکہ ہم اپنی قیمتی سمز کی تصدیق کا عمل مکمل کروا سکیں۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی ہدایت جاری نہیں ہو سکی۔یاد رہے کہ موبائل فون سمز استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت سم کارڈ تصدیق کے پہلے مرحلے کی آخری تاریخ 26فروری ہے۔

متعلقہ عنوان :