گورنر سندھ کی زیر سرپرستی قائم کنزیومر رائٹس کونسل 2005ء سے صارفین کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، احمد چنائے

بدھ 25 فروری 2015 23:28

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر سرپرستی قائم کنزیومر رائٹس کونسل 2005ء سے صارفین کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور سندھ اسمبلی میں کنزیومر پروٹیکشن بل کی منظوری اسی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،سندھ اسمبلی سے پر صارفین تحفظ بل کی منظوری عوام کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ،سی آر سی کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں ،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی کنزیومر حقوق کا خیال رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارکنزیومر رائٹس کونسل کے چیف احمد چنائے نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔کنزیومر رائٹس کونسل کے چیف احمد چنائے نے وزیراعلیٰ سندھ اور اراکین صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی سے پاس ہونیوالاکنزیومر تحفظ بل صارفین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے کیونکہ ہمارے یہاں صارفین نہ صرف اپنے حق سے ناواقف ہیں بلکہ کچھ لوگ جو صارفین حقوق سے واقفیت رکھتے ہیں وہ بھی اس بل کے نہ ہونے خائف تھے ، صارفین تحفظ بل کی وجہ سے غیر معیاری و ناقص مصنوعات اورزائد معیاد کی مصنوعات فروخت کرنے والوں کی پکڑ ہو سکے گی اور صارفین میں صحت کے حوالے سے پھیلتی بیماریوں کوکنٹر ول کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :