لاہور، تفتیشی ٹیم اریبہ قتل کیس کی اہم ملزمہ کی گرفتاری کو48گھنٹے گزر نے کے بعد بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش نہیں کرسکی

بدھ 25 فروری 2015 23:28

لاہور، تفتیشی ٹیم اریبہ قتل کیس کی اہم ملزمہ کی گرفتاری کو48گھنٹے گزر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) تفتیشی ٹیم اریبہ قتل کیس کی اہم ملزمہ کی گرفتاری کو48گھنٹے گزر نے کے بعد بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش نہیں کرسکی، اریبہ قتل کیس میں پولیس نے ملزمہ طوبیٰ کو گرفتار کیا جس کی تصدیق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بھی کی لیکن 48گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طوبٰی سے مزید تفتیش کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش نہیں کیاگیا اور نہ ہی تفتیش سے متعلق عدالت میں تاحال کوئی رپورٹ جمع کروائی جاسکی جس سے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ قانون تحت سنگین جرائم ہو یا کوئی معمولی نوعیت کا جرم ہو پولیس نے ہرصورت ملزم کو 24گھنٹے کے اندراندر مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنا ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :